خیبر پختونخوا : بارشوں سے فصلوں کو نقصان، گندم کی پیداوار ایک لاکھ ٹن کم ہونے کا خدشہ

پشاور : خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر گندم کی فصل کو نقصان پہنچا، جس کے باعث گندم کی پیداوار ایک لاکھ ٹن کم ہوسکتی ہے۔
محکمہ زراعت خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ فصل کو نقصان پہنچنے سے صوبے میں غذائی ضروریات پورا کرنے میں مشکلات ہوں گی۔ صوبے کے کل 19 لاکھ ملین ایکڑ رقبے میں سے تقریباً تین لاکھ 608 ایکڑ پرگندم کی فصل متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا الیکشن کیس : صدر، گورنر، وفاقی حکومت سے 19 اپریل تک جواب طلب
محکمے کے مطابق خراب فصل صوبے کی مجموعی گندم کے پیداوار کا 7.4 فیصد بنتا ہے۔ فصل کو نقصان پہنچنے کے باعث رواں سال گندم کی پیداوار ایک لاکھ ٹن کم ہونے کا امکان ہے۔ بارش سے قبل متوقع پیداوار کا تخمینہ 1.40 ملین ٹن تھا، اب 1.30 ملین ٹن گندم متوقع ہے۔
شماریات آفیسر مظفر شاہ نے کہا کہ صوبے کے جنوبی اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ سروے جاری ہے نقصانات کم یا زیادہ کے حوالے سے ڈیٹا اکھٹا کر رہے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










