منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

پنجاب کچہ آپریشن میں پولیس کی پیش قدمی، مقابلے جاری، ڈاکوؤں کی سندھ فرار ہونے کی کوشش

20 اپریل, 2023 12:02

راجن پور : کچے میں پولیس پوزیشن مستحکم کرنے لگی ہے، ڈاکوؤں کو سندھ فرار ہونے کی کوشش سے روکنے کیلئے نگرانی سخت کردی گئی۔

کچے میں آپریشن کے بارہویں روز بھی پولیس کے تازہ دم دستوں نے کچے کے مزید علاقوں کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہے۔ چک عمرانی اور چک بیلے شاہ میں مزید پیش قدمی کی گئی ہے۔

ڈاکوؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ خیرپور بمبلی میں دولانی اور لنڈ گینگز کی کمین گاہیں تباہ خفیہ ٹھکانے مسمار کر دئیے گئے۔ دونوں گینگ سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جہاں اب پولیس کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تین مزید پکٹس قائم کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، جدید اسلحہ کی خریداری کیلئے 2.7 بلین روپے کی منظوری

کلئیر کرائے گئے علاقوں سے ڈاکو سندھ فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس کی سندھ کی جانب جانے والے تمام راستوں اور گزر گاہوں کو سیل کر کے سخت نگرانی کی جاری ہے۔

دریائے سندھ میں کشتیوں پر پولیس ٹیمیں گشت کر رہی ہیں، ڈاکوؤں کے فرار کے تمام راستوں کو مسدود کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او محمد ناصر سیال کا کہنا ہے کہ پولیس آپریشن میں 4 ڈاکو ہلاک اور 16 مجرمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کو بھاری نفری، جدید ٹیکنالوجی، ہتھیاروں اورر بہترین بکتر بند گاڑیوں کی مدد حاصل ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔