منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

بشریٰ بی بی کی درخواست فضول قرار، ایک لاکھ جرمانہ لگا کر مسترد

20 اپریل, 2023 16:02

لاہور : عدالت نے زمان پارک ممکنہ آپریشن کیخلاف درخواست کو فضول پٹیشن قرار دیتے ہوئے وکیل اظہر صدیق کو ایک لاکھ جرمانہ کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے کی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے 18 مارچ کو بھی دھاوا بولا۔ پولیس نے زمان پارک کے واقع گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ اب بھی خدشہ ہے کہ عید کی چھٹیوں میں دوبارہ ایسا ہو گا۔

عدالت نے کہا کہ آپ نے صرف خدشات کی بنیاد پر کیسے درخواست داٸر کی۔ یہ معاملہ پہلے ہی پانچ رکنی بینچ کے سامنے ہے۔ اسی قسم کی درخواست پر پانچ رکنی بینچ نے حکم جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں: عمران خان

عدالت نے کہا کہ آپ نے یہ درخواست لارجر بینچ کو دی اور آج کاپی پیسٹ کرکے یہاں لے آٸے۔ آپ کی اس قسم کی درخواستوں سے عدالتوں کا وقت ضاٸع ہو رہا ہے۔ کیوں نہ آپ کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کی جاٸے۔ لارجر بینچ نے جو مناسب سمجھا حکم جاری کیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ روز کوٸی نہ کوٸی یہاں درخواستیں داٸر کرے گا۔ کل کو زمان پارک کا چپڑاسی اور سویپر بھی آجاٸے گا۔ عمران خان پہلے آٸے، اب بشریٰ بی بی۔

عدالت نے بشری بی بی کی درخواست مسترد کر دی اور وکیل اظہر صدیق کو ایک لاکھ جرمانہ کر دیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔