منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی

20 اپریل, 2023 20:15

اسلام آباد: پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتے کو ہوگی۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، تاہم کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں کہیں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لاہور میں چاند 7 بجکر 10 منٹ تک دیکھا جاسکتا تھا۔

کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے بھی کہا ہے کہ اسے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی چاند اور چاند دیکھنے والی کمیٹی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج 7 بج کر 17 منٹ تک چاند دیکھنے کا وقت تھا۔

اسلام آباد اور کوئٹہ میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔

زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے رکن حافظ عبدالغفور کا کہنا ہے کہ پشاور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ابھی تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔