منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

 جی ٹوئنٹی اجلاس: بھارت کا پاکستان کو بد نام کرنے کا ایک اور نیا ڈرامہ

21 اپریل, 2023 12:33

بھارت جی ٹوئنٹی ممالک کے اجلاس کی ممکنہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

بھارت نے پہلے ضلع راجوڑی میں فوجی ٹرک میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 4 فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ آسمانی بجلی کو قرار دیا پھر بھارتی فوج نے چند گھنٹوں بعد حادثے کو دہشتگردوں کی طرف سے گرنیڈ حملہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا، بھارتی ریٹائرڈ افسران اور مودی نواز صحافیوں اور تجزیہ نگاروں نے اعلانیہ پاکستان پر الزامات لگانا شروع کردیے۔

بھارت کو کشمیر میں بلائے جانے والے اجلاس کے دوران کشمیریوں کی طرف سے ممکنہ شدید احتجاج اور ہڑتالوں کا اندیشہ ہے اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے باعث بیشتر جی 20 رکن ممالک نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔

اس لیے اس سب بیانیے کا مقصد جی ٹوئنٹی اجلاس کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا اور اجلاس کو سری نگر سے کہیں اور منتقل کرنا ہے۔

واضح رہے بھارتی فوج کی گاڑی میں ہلاک ہونے والے 5فوجیوں میں سے 4سکھ تھے،پاکستان کوبدنام کرنے کیلئے بھارت نے سکھ فوجیوں کو بلی چڑھا دیا۔

 

یاد رہے فالس فلیگ آپریشن بھارت کا ریاستی وطیرہ رہا ہے،طیارہ ہائی جیکنگ، ممبئی حملے، پلوامہ حملہ اور اب حالیہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

یہ پڑھیں : پاکستان کا آپریشن سوفٹ رٹارٹ کے دوران بھارتی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کا دعویٰ سچ ثابت

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔