پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپورکو جیل بھیج دیا گیا

شکارپور: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اسپیشل کورٹ شکارپور کے جج نے علی امین گنڈاپور کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مستردکردی اور انہیں26 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر سینٹرل جیل بھیجنےکا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ شکار پور میں علی امین گنڈاپور کے خلاف ریاست مخالف تقاریرکا مقدمہ درج ہے۔
گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پورکو سندھ پولیس کے حوالےکیا تھا۔
یہ پڑھیں : پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت منظور
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











