منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

فواد چودھری کے بھائی کو ٹکٹ ملنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

21 اپریل, 2023 20:12

جہلم: رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کے بھائی کو ٹکٹ ملنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر زاہد اختر نے استعفیٰ دے دیا اور پنجاب کے سابق رکن صوبائی اسمبلی یاور کمال نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

راجا یاور کمال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فواد چودھری سے بلیک میل ہو کر مجھے ٹکٹ نہیں دیا، فواد چودھری کے بھائی کو ٹکٹ دے کر موروثی سیاست کو پروان چڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ لندن پلان کا حصہ ہے: فواد چودھری

دوسری جانب پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر زاہد اختر کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے کپتان آپ رانگ نمبر ہیں، فواد چودھری کی وجہ سے نظریاتی لوگ پارٹی چھوڑ گئے، پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کیخلاف پی پی 25 سے الیکشن لڑوں گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔