وزیراعظم آزاد کشمیر کی قوم کو عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے عید کے موقع پر قوم کے نام پیغام دیا ہے۔
چودھری انوار الحق کا عید الفطر کے موقع پر کہنا تھا کہ قوم کو اور عالم اسلام کو عید الفطر کی بہت مبارک ہو، عید الفطر کا مبارک دن اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ہمیں چاہیے کہ نادار لوگوں کو بھی اس خوشی میں شامل کریں۔
انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے دن کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کریں، اللہ پاک ہمارے ملک کو ترقی و خوشحالی سے سرفراز فرمائے، ہماری حقیقی عید اس دن ہو گی جب مقبوضہ کشمیر بھارتی چنگل سے آزاد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام
ان کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہو گا اور ہم الحاق پاکستان کی منزل حاصل کریں گے، شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












