کراچی: پولیس کی کارروائی، 2 رکنی افغانی اسٹریٹ کرمنل گروہ گرفتار

کراچی: شیر شاہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کہ 2 رکنی افغانی اسٹریٹ کرمنل گروہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو رنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان میں نعمت اللہ اور فاروق شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: صفورا گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پولیس نبے بتایا کہ ملزمان سے پستول، چھینے گئے 4 موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











