حالات کا تقاضہ یہ نہیں کہ ایک صوبے میں الیکشن ہو: سراج الحق

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہمارا مؤقف ہے ملک میں ایک ساتھ پر امن الیکشن ہوں، حالات کا تقاضہ یہ نہیں کہ ایک صوبے میں الیکشن ہو۔
منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں سیاسی، معاشی اور آئینی بحران ہے، حالات کا تقاضہ یہ نہیں کہ ایک صوبے میں الیکشن ہو۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس کا نتیجہ کوئی نہیں مانے گا، الیکشن کسی ایک لیڈر یا پارٹی کے کہنے پر نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں، صرف پنجاب میں الیکشن سازش ہے: بلاول بھٹو
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مؤقف ہے ملک میں ایک ساتھ پر امن الیکشن ہوں، میں نے شہباز شریف اور عمران خان سے ملاقات کی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











