وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عید الفطر کے موقع پر پیغام

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوری قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عیدالفطر امت مسلمہ کیلئے خوشیوں کا سب سے بڑا دن ہے، عیدالفطر کا تہوار اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی روایات کی علامت ہے، عید کا دن ایثار، ہمدردی اور خدمت خلق کا پیغام دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں، ہمیں معاشرے کے محروم طبقوں کو ان خوشیوں میں شامل کرنا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کی اہل کراچی کو آج عید کے موقع پر گورنر ہاؤس میں دعوت
انہں نے کہا کہ نادار اور مستحق لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











