منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

کندھ کوٹ میں پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، سرکاری اسلحہ لوٹ کر فرار، ایک اہلکار زخمی

23 اپریل, 2023 14:13

کندھ کوٹ: دڑی تھانہ کی حدود میں پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، ڈاکوؤں نے سرکاری اسلحہ لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: راجن پور : سی ٹی ڈی کا آپریشن، دو دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع پر غوثپور پولیس پہنچ گئی زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی اہلکار کی حالت تشویش ناک ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔