منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

سابق سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر ریٹائرڈ ہوگئے

23 اپریل, 2023 14:27

لاہور: سابق سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر عید کے روز ریٹائرڈ ہوگئے۔

غلام محمود ڈوگر نے تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کیلئے سروسز ٹربیونل کو درخواست کی تھی، جس پر فیڈرل سروس ٹربیونل نے 13 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔

فیصلے کے مطابق عموماً 5 سے 6 سال کی عمر میں بچے کو پہلی کلاس میں داخلہ دیا جاتا ہے، 15 سے 16 سال کی عمر میں بچہ میٹرک کا سرٹیفکیٹ حاصل کرتا ہے، سرٹیفکیٹ کے مطابق غلام محمود ڈوگر نے 1979 میں 16 برس کی عمر میں میٹرک مکمل کیا، 1979 میں میٹرک کرنے کا سی سی پی او کا دعویٰ انتہائی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو بحال کر دیا

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیا پولیس جوائن کرتے وقت غلام محمود ڈوگر کو اپنی اصل تاریخ پیدائش کا پتہ نہیں تھا؟، اصل تاریخ پیدائش کا علم حاصل کیے بغیر محمود ڈوگر پھر 2015 تک ایسے ہی ملازمت کرتے رہے، محمود ڈوگر ڈی آئی جی بنے تو اچانک انہیں پتہ چلا کہ انکی تاریخ پیدائش 1965 ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ غلام محمود ڈوگر کے سروس ریکارڈ میں تاریخ پیدائش کی تبدیلی کا کوئی جواز موجود نہیں ہے، سی سی پی او لاہور کی سروس ریکارڈ تبدیلی کی درخواست میرٹ پر نہیں آتی، جسے مسترد کیا گیا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔