منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

یہ پاکستان کی عدلیہ ہے جوئے لینڈ نہیں، مریم نواز کا چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو لیک پر ردعمل

23 اپریل, 2023 17:07

لاہور: چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان کی ساس ماہ جبین کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے جوئے لینڈ نہیں، فیصلے آئین اور قانون کی بنیاد پر نہیں ہورہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے بیگمات اور ساسوں کی پسند،ناپسند کی بنیاد پرہورہے ہیں، ایسے فیصلوں کے بعد تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کی ساس ماہ جبین کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی ساس ماہ جبین نون کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔

آڈیو لیک میں جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ گفتگو کر رہی ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔