کراچی میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ

کراچی: شہر قائد میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہوگیا۔
لیاری کا رہائشی منکی پاکس سے متاثر 7 سال کا بچہ این آئی سی ایچ آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔
انتظامیہ کے مطابق این آئی سی ایچ میں منکی پاکس آئسولیشن وارڈ قائم ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے میں علامات منکی پاکس جیسی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سے آنیوالے مزید تین افراد میں منکی پاکس کی علامات
دوسری جانب بچے کے والد کا کہنا تھا کہ بچے کی ٹریول ہسٹری نہیں، کوئی رشتہ دار بیرون ملک سے نہیں آیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









