منگل، 17-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: وزیراعظم

28 اپریل, 2023 15:24

رسالپور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

پاک فضائیہ اکیڈمی اصغر خان میں کیڈٹس کی گریجویشن پریڈ کی تقریب سے وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کیڈٹس کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا، پاک فضائیہ بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں نمایاں ہے، یقین ہے مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی رہیں گی، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، یقین دلاتا ہوں کہ معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہر کوشش کی جائے گی، جلد ہی ملک کے معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے، تمام ملکوں سے دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:: پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی منصوبے کی مذمت

ان کا کہنا تھا کہ نظم و ضبط پاک فضائیہ کے کیڈٹس کا خاصہ رہا ہے، پاک فضائیہ کی قیادت ادارے کو مزید مضبوط کرنے میں مصروف عمل ہے، بھارتی دراندازی کا منہ توڑ جواب پاک فضائیہ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، قوم چٹان کی طرح مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، قوم اور پاک افواج کا رشتہ انتہائی مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ادراک ہے کہ مسائل نے عوام کے میعار زندگی کو متاثر کیا، امن کی خواہش کو کوئی ہماری کمزوری نہ سمجھے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔