جمعہ، 29-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

تھائی لینڈ : انتخابات میں مرکزی اپوزیشن کی برتری، فوجی حمایت یافتہ پارٹی پیچے رہ گئی

15 مئی, 2023 12:41

تھائی لینڈ کے انتخابات میں مرکزی اپوزیشن نے سبقت حاصل کرلی، جسے ماہرین نے ملک میں جمہوریت کے لیئے نیک شگون قرار دیا ہے۔

تھائی لینڈ میں فوجی حمایت یافتہ حکومت کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 2014 میں بغاوت کے بعد پہلی بار اقتدار میں آنے والے موجودہ وزیر اعظم پریوتھ چان اوچا کے مقابلے میں مرکزی اپوزیشن پارٹی نے عام انتخابات میں ابتدائی برتری حاصل کرلی ہے۔

فیو تھائی پارٹی ایوان نمائندگان کی براہ راست دوڑ میں لڑی گئی 400 نشستوں میں سے 23 فیصد کے ساتھ آگے ہے۔ اور متناسب نمائندگی کے ذریعے منتخب ہونے والے 100 اراکین کے لیے الگ ملک گیر انتخاب میں مختص نشستوں کے 21 فیصد پر کامیاب ہے۔

تھائی ماہرین نے اپوزیشن کی جیت کو ملک میں جمہوریت کی واپسی کے لیئے اچھی علامت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مایوس عوام کو تبدیلی کے نعرے نے متاثر کیا، موجودہ سیٹ اپ کو اب مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تھائی لینڈ میں بحریہ کا جہاز ڈوب گیا، 31 افراد لاپتہ، 75 کو بچا لیا گیا

تاہم، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ صورت حال انتہائی غیر متوقع ہے اور الیکشن کمیشن یکطرفہ طور پر نتائج کو متاثر کر سکتا ہے۔ ماضی میں، الیکشن کمیشن نے اپوزیشن جماعتوں کو نااہل قرار دینے یا قدامت پسند اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کرنے کے لیے اپنا اختیار استعمال کیا ہے۔

جونیئر اپوزیشن موو فارورڈ پارٹی مضبوط دوسرے نمبر پر ہے۔ لیکن اگلی حکومت کون بنائے گا اس کا فیصلہ ایک دن کی ووٹنگ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم کا انتخاب جولائی میں ایوان اور 250 نشستوں والی سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ جیتنے والے کو کم از کم 376 ووٹ حاصل کرنے ہوں گے، کوئی بھی پارٹی اپنے طور پر ایسا نہیں کر سکتی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔