جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

پاکستان کے 200 کانسٹیبلری اہلکاروں کو سعودی عرب میں ٹریننگ دینے کا فیصلہ

28 مئی, 2026 13:27

وفاقی وزیر داخلہ نے منیٰ میں اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی ہے، جہاں پاکستان کے 200 اہلکاروں کو سعودی عرب میں ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے شہر منیٰ میں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس ملاقات میں دونوں وزرائے داخلہ نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ سعودی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش اور پاکستان کی ثالثی کی حمایت

ملاقات کے دوران پاک سعودیہ دوطرفہ تعلقات اور داخلی سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایک بڑا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت پاکستان کی فیڈرل کانسٹیبلری اسپیشل ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کے 200 اہلکاروں کو سعودی عرب میں اعلیٰ پیشہ ورانہ ٹریننگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے سعودی وزارت داخلہ کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد بہت جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرے گا۔

ملاقات میں محسن نقوی نے حج کے دوران سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات کی بھرپور تحسین کی، جبکہ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کے دوران سعودی وزیر داخلہ نے علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔