یوکرین کا ڈرون سے متعلق الزام کا مقصد مغرب سے زیادہ ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش ہے : ایران

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران مخالف بے بنیاد پروپیگنڈے سے مغربی ملکوں سے زیادہ سے زیادہ ہتھیار اور مالی امداد حاصل کرسکتا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک خطاب میں مطالبہ کیا تھا کہ ایران ماسکو کو ڈرون فراہم کرکے تاریخ کے تاریک پہلو کی طرف جارہا ہے اور ایران کو ایسا کرنے سے روکا جائے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فریب پر مبنی دعوے اور ایران مخالف پروپیگنڈے پر مبنی بیانات میڈیا جنگ کا ایک حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ماہر سفارت کار علی رضا عنایتی سعودی عرب میں ایران کے نئے سفیر مقرر
ان کا کہنا تھا کہ ان جھوٹے دعوؤں کے ذریعہ ہی یوکرین مغربی ملکوں سے زیادہ سے زیادہ ہتھیار اور مالی امداد حاصل کرسکتا ہے۔ یوکرین اپنے ان دعوؤں کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے سے انکار کرتا رہا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












