ایران ٹرمپ کے دباؤ میں آکر اپنی سرخ لکیروں سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ابراہیم عزیزی

ابراہیم عزیزی نے واضح کیا ہے کہ ایران امریکی دباؤ میں آکر اپنی حدود اور حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران ڈونلڈ ٹرمپ کے کسی بھی دباؤ میں نہیں آئے گا اور اپنی طے کردہ سرخ لکیروں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
یہ بھی پڑھیں : بحیرہ کیسپین راہداری: ایران اور روس کا امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنے کا ماسٹر پلان
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو یورینیم کی افزودگی اور اس کی ملکیت کا پورا قانونی حق حاصل ہے۔ عالمی تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز پر ایران کا اختیار اور اتھارٹی مضبوطی سے برقرار رہے گی۔ ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم کرنا سب سے بنیادی اور اولین مطالبہ ہے۔
ایرانی عہدیدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت اسٹریٹجک تعطل کا شکار ہیں اور اس تعطل سے نکلنے کے لیے وہ کبھی ایران کو دھمکیاں دیتے ہیں تو کبھی نئے معاہدے کی اپیلیں کرتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









