جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

رجب طیب اردگان مزید پانچ سال کے لیئے ترکی کے صدر منتخب

29 مئی, 2023 12:14

ترک صدر نے انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرکے صدارت کی کرسی پر مزید پانچ سال صدر رہنے پر مہر لگا لی۔

ترکی کی سپریم الیکشن کونسل کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 52.14 فیصد ووٹ حاصل کے کرکے اپنے حریف، کمال کلیک دار اوغلو کو شکست سے دی ہے، جنہوں نے 47.86 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

انتخابات میں جیت نے صدر رجب طیب اردگان کی 20 سالہ حکمرانی کو مزید پانچ سال تک بڑھا دیا۔ وہ جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 15 سالہ صدارت کو پہلے ہی پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ترکیہ: اپوزیشن رہنما کا صدارتی الیکشن میں روسی مداخلت کا الزام

ترک صدر نے انقرہ میں صدارتی محل کے باہر جمع ہونے والے اپنے حامیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سب سے فوری مسئلہ مہنگائی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے سے پیدا ہونے والے مسائل کو ختم کرنا اور فلاحی نقصانات کی تلافی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فروری کے زلزلے کے زخموں کو مندمل کرنا اور قدرتی آفت میں تباہ ہونے والے شہروں اور قصبوں کی تعمیر نو ان کی ترجیحات میں شامل رہے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔