جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

بھارتی ریاست منی پور میں فسادات، فورسز نے 40 افراد کو ہلاک کردیا

29 مئی, 2023 12:14

منی پور میں بھارتی فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے، جس کے باعث بدامنی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اب تک 40 افراد مارے جا چکے ہیں۔

بھارت کی دور افتادہ شمال مشرقی ریاست منی پور میں میتی قبیلے کو سرکاری ملازمتوں اور دیگر مراعات کے ضمانتی کوٹے دیئے جانے کے امکان پر کوکی قبیلہ ناراض ہوگیا، جس کے باعث پرتشدد کارروائیوں میں درجنوں افراد مارے گئے اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔

ریاستی وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں کم از کم 40 افراد مارے گئے ہیں، جنہیں انہوں نے دہشت گرد قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ سے آزاد کشمیر کی رہائشی خاتون شہید

ان کا کہنا تھا کہ واقعات میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت بھی ہوئی۔ حالیہ نسلی فسادات کا ذمہ دار کوکی قبیلے کے عسکریت پسند ہیں۔

پولیس کے مطابق تشدد سے متاثرہ علاقوں میں امن قائم کرنے کے لیے فوج کی جانب سے کومبنگ آپریشن شروع کرنے کے بعد تازہ جھڑپیں شروع ہوئیں ہیں،شہریوں پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد کے ہلاک اور 12 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

شمال مشرقی ہندوستان کی دور دراز ریاستیں بنگلہ دیش، چین اور میانمار کے درمیان سینڈویچ بنی ہوئی ہیں، جہاں طویل عرصے سے مختلف نسلی گروہوں کے درمیان تناؤ جاری ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔