اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

مریم نواز کے بعد شہباز شریف بھی لندن روانہ

21 ستمبر, 2023 10:05

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن روانہ ہوگے۔

مریم نواز آج صبح لندن کے لیے روانہ ہوئیں جس کے بعد سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی 2 روز پاکستان میں قیام کے بعد لاہور سے دوبارہ لندن روانہ ہوگئے۔

شہباز شریف منگل کی صبح لندن سے پاکستان پہنچے تھے وہ لاہورسے براستہ دوحہ لندن جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جارہے ہیں، مریم نواز آج شام اور شہباز شریف رات کو لندن میں پہنچیں گے جہاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی جمعہ کو اہم ملاقات ہوگی۔

اس ملاقات میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کے بلانے پر لندن جا رہے ہیں، وہ لندن میںِ نواز شریف سے اہم مشاورت کریں گے اور جلد وطن واپس آئیں گے۔

 یہ پڑھیں : نہ میاں نواز شریف انتقام پر یقین رکھتے ہیں اور نہ میں : مریم نواز

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔