لاہورسیشن کورٹ : بیٹی سے زیادتی کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم

لاہورکی سیشن کورٹ نے بیٹی سے زیادتی کرنےوالے باپ کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے ٹرائل مکمل ہونے پر زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ باپ کو ہمیشہ بچوں کا محافظ تصور کیا جاتا ہےاگر بیٹی کو کوئی باہر تنگ کرے تو وہ اپنے والد کو محافظ سمجھتے ہوئے شکایت کرتی ہے،
جج نے کہا کہ موجودہ کیس میں سگے باپ نے اپنی بیٹی کی شخصیت ،روح اور جسم کو تباہ کیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کمسن بچی ذہنی اذیت کا بھی شکار ہوئی، دوران ٹرائل پراسیکیوشن نے گیارہ گواہ عدالت میں پیش کیے،پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب ہوئی۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ والد کو اپنی سگی بیٹی سے زیادتی کے جرم میں سزائے موت حکم سنایا جاتا ہے ۔
مجرم کے خلاف تھانہ ستوکتلہ پولیس نے 2019 میں مقدمہ درج کیا تھا۔
یہ پڑھیں : کورنگی میں سوتیلے باپ کی 23 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












