وزیر خارجہ جلیل عباس کی روس ،امریکااور یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے امریکا، روس اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتوں کے ساتھ اہم اجلاسوں میں بھی شرکت کی ہے۔
امریکی شہر نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر سائیڈ لائن میں نگراں وزیر خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر مشیر ڈیرک شولے اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔
دونوں رہنماؤں سےملاقاتوں کے دوران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی یورپی یونین کےاعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیویارک میں جلیل عباس جیلانی آرگنائیزیشن آف اسلامک کو آپریشن اور کانفرنس آن انٹریکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ کے وزرائے خارجہ اجلاسوں میں بھی شریک ہوئے۔
یہ پڑھیں : پاکستان ہمیشہ کشیدہ علاقوں میں امن کے حوالے سے اہم کردار اداکرتا ہے : جلیل عباس جیلانی
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












