اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

کراچی اور سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

22 ستمبر, 2023 13:33

کراچی : سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جس کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی ، شرقی اور جنوبی میں ڈبل سواری پر پابندی کی گئی ہے۔

8 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول (25 ستمبر سے 29 ستمبر) تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ کے 13 مختلف اضلاع میں بھی پابندی عائد کی گئی۔

حیدرآباد ، دادو ، سکھر ، خیر پور ، گھوٹکی ، لاڑکانہ ، قمبر ،جیکب آباد ،کشمور اور شہید بے نظیر آباد میں بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔