اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

تمام ڈاکو ؤں کو ماردیا جائے : نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حکم

22 ستمبر, 2023 13:17

کراچی : نگراں وزیر اعلی سندھ نے کہا ہےکہ تمام ڈاکو ہر صورت جہنم واصل ہونے چاہئیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ افسوس ہے ڈاکوؤں کی وجہ سے گھوٹکی، کشمور پل کی تعمیر کا کام بند ہے، وزیراعلیٰ نے پولیس اور رینجرز کو ہدایت کی کہ گھوٹکی،کشمور پل پر جلد کام شروع کرائیں۔

اس اجلاس میں کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ :پل بن گیا تو ڈاکوؤں کے چھپنے کی جگہ ختم ہوجائیں گی،دریا کے بچاؤ بند پر 400 پولیس چوکیاں بنائی جارہی ہیں۔

کور کمانڈر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلحے کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ، ملٹری گریڈ کے اسلحے کی بڑی کھیپ گھوٹکی سے پکڑی گئی ، انٹیلی جنس نے کام تیز کردیا کہ کون انہیں سپورٹ کر رہے ہیں،ڈاکوؤں کے خلاف اسٹریٹجک آپریشن شروع کردیا گیا، آپریشن میں جدید اسلحے کیلئے پاک آرمی مدد کرے گی۔

آئی جی پولیس نے اجلاس کو امن و امان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال اغوا برائے تاوان کے 220 واقعات اورگزشتہ سال 81 کیسز ہوئے،128 لاڑکانہ، 46 سکھر، 42 کراچی، 3 حیدرآباد اور ایک شہید بینظیرآباد سے تھا،کراچی 42 اور حیدرآباد سے 3مغوی بازیاب کرائے گئے۔

اس اجلاس میں بتایا گیا کہ تقریباً 60 ڈاکو ہیں باقی قبائلی لوگ ہیں،60 ڈاکوؤں کی لسٹ بنائی گئی ، آپریشن میں جنہیں ٹارگٹ کیا جائے گا،پاک آرمی کے ساتھ رینجرز اور پولیس مشترکہ آپریشن میں ساتھ ہوا،آپریشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے بعد وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی۔

 یہ پڑھیں : سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کیلئے خفیہ فورس تیار

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔