جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کے درمیان تعلقات کے چرچے

31 جنوری, 2024 12:37

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کی بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری کے درمیان تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

اس سال کے آغاز میں اداکارفیروز خان کے تامل اور ہندی فلموں کی جانی مانی بھارتی اداکارہ و ماڈل گتھیکا تیواری کے ہمراہ فیچر فلم کے اعلان کے بعد سے سوشل میڈیا پر اکثر دونوں کی ویڈیوز اور تصاویر منظرِ عام پر آتی رہتی ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کار میں بیٹھے ہیں اور فیروز خان کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو فیروز خان اور گتھیکا تیواری کی نئی فیچر فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر بنائی گئی ہے۔

وائرل ویڈیو کے بعد مداحوں نے انسٹاگرام پر گتھیکا تیواری کو سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ بھارتی اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے صرف ایک اکاؤنٹ فالو کیا ہوا ہے اور وہ فیروز خان کا اکاؤنٹ ہے۔


جس کے بعد مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوالات نے جنم لیا کہ بھارتی اداکارہ نے انسٹاگرام پر صرف فیروز خان کو ہی کیوں فالو کیا ہوا ہے؟

اداکار فیروز خان کے چاہنے والوں نے اپنی طرف سے اندازے لگاتے ہوئےان سے سوال کیا کہ کیا یہ ہماری نئی بھابھی ہیں؟ جبکہ کچھ بھارتی مداحوں نے گھتیکا تیواری سے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ کو فیروز خان سے محبت ہوگئی ہے۔

feroze1

فلحال سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں پر فیروز خان اور بھارتی اداکارہ گتھیکا تیواری نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے ابھی تک اپنی اس فیچر فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے، اس فیچر فلم کی ہدایت کاری ذوالفقار علی کر رہے ہیں، ڈی پی او اسد ممتاز ہیں جبکہ بلال قریشی ایگزٹیو پروڈیوسر ہیں۔

یہ پڑھیں:عاطف اسلم کی 7 سال بعد بالی ووڈ کی دنیا میں واپسی

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔