گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد اینکر کے اہم انکشافات

نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن اشفاق اسحٰق ستی نے اپنی بیوی کی جانب سے عائد کیے جانے والے گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد تین شادیاں کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
اینکر پرسن اشفاق اسحٰق ستی نے ایک انٹرویو میں اپنی دوسری بیوی نومیکا طاہر محمود سے تنازع سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی سے متعلق چند انکشافات کیے ہیں۔
انہوں نے اپنی تینوں شادیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی، میری پہلی شادی سے تین بچے تھے، جن کی دیکھ بھال کیلئے مجھے دوسری شادی کرنی پڑی۔
اشفاق اسحٰق ستی نے کہا کہ دوسری بیوی نومیکا نے پہلے بچوں کی ذمہ داری لینے کی بات کی لیکن بعد ازاں وہ مکر گئی تھیں۔
اینکر پرسن اشفاق نے اس حوالے سے مزید کہا کہ نومیکا اور میری شادی کو ساڑھے تین سال ہوچکے ہیں اور ہمارا دو سالہ بیٹا بھی ہے، شادی کے بعد نومیکا نے میرے تینوں بچوں کو سنبھالنے سے جب انکار کیا تو مجھے تیسری شادی کرنی پڑگئی تھی۔
اشفاق اسحٰق ستی کے مطابق انہوں نے تیسری شادی ساتھی اینکرزارا انصاری سے کی ہے اور ہمارا ایک ڈیڑھ سال کا بیٹا بھی ہے۔
انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ بچوں کی وجہ سے میں نے تیسری شادی کی لیکن جیسے ہی میری تیسری شادی ہوئی نومیکا پھر سے بچوں کی ذمہ داری لینے پر بضد ہوگئیں۔
اشفاق اسحٰق ستینے کہا کہ اگر وہ نومیکا پر تشدد کررہے ہوتے تو وہ بہت پہلے ہی ان کو چھوڑ کر جاچکی ہوتیں۔
انہوں نے گفتگو کے دورانِ انٹرویو رابعہ انعم اور جبران ناصر سے مایوسی کا اظہار کیا اوراہلیہ پر تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اینکر نے نومیکا کے ذہنی مسائل کا بھی دعویٰ کیا۔
واضح رہےاشفاق اسحٰق ستی پر ان کی دوسری اہلیہ نومیکا نے بدترین تشدد اور جان سے مارنے کی کوشش جیسے الزامات عائد کیے تھے۔
چینل انتظامیہ نے ان الزامات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کو نوکری سے معطل کردیا تھا، جس کے بعد اینکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا مؤقف بھی پیش کیا ۔
اینکر پرسن اشفاق اسحاق ستی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں 17 سال کی جدوجہد کے بعد کامیابی کے اس مقام پر پہنچا تھا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا ہر کہانی کے دو رُخ ہوتے ہیں اور آپ نے ابھی تک صرف ایک رُخ دیکھا ہے ، ہر گھر میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے لیکن ہمارے نجی معاملے کو بڑھاوا دیکر میری کردار کشی کی جارہی ہے۔
اشفاق ستی نے اپنے بیان میں معروف مقبول اینکر پرسن رابعہ انعم کو بھی مخاطب کیا کہ “آپ مجھے ذاتی طور پر تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیںاگر آپ کو اس معاملے پر بات کرنی تھی تو آپ کا کام تھا کہ پہلے کال یا میسج پر میرا موقف جان لیتیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں رابعہ انعم کی جانب سے میرے کردار پر کہی گئی باتوں کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہوں اور اگر میں نے تنگ آکر اپنے ساتھ کچھ بھی غلط کرلیا تو اُس کی ذمہ دار رابعہ انعم ہوں گی ۔
اینکر پرسن نے مزید کہا کہ مجھے، میری بیوی اور میرے بچوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں، اگر ہم میں سے کسی کو بھی کچھ ہوا تو اُس کی ذمہ دار رابعہ انعم ہوں گی۔
یہ پڑھیں:فیروز خان اور بھارتی اداکارہ کے درمیان تعلقات کے چرچے
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












