جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

سوچا نہیں تھا جس کے پاس مینڈیٹ نہیں اسکے ہاتھ میں ایٹمی بٹن دے دیا جائےگا، بیرسٹر گوہر

04 مارچ, 2024 14:43

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر نے کہ اہے کہ اپنے نام کے ساتھ کوئی بھٹو لگا کر بھٹو نہیں بن جاتا، جمہوریت کا درس دینے والے خود نانا کی سیاست کو دفن کرچکے ،آج وہ بڑے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرسٹر گوہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل جمہوریت کیلئے بہت ہی افسردہ دن تھا،سوچا نہیں تھا جس کے پاس مینڈیٹ نہیں اس کے ہاتھ میں ایٹمی بٹن دے دیا جائےگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں درستگی کا کہتے ہیں اپنے گریبانوں میں بھی جھانکیں ،ہماری خواتین جیل میں ہیں انکے لیے یہ ایک لفظ نہیں بولے،قیصرہ الٰہی سے دوپٹہ چھینا گیا اس وقت ایک لفظ بھی بولے ؟

بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عوامی سیاست پریقین کرتاہے پاور شیئرنگ پر نہیں،بانی پی ٹی آئی نے موروثی سیاست کو ختم کیا۔

یہ پڑھیں : ن لیگ کے پاس حکومت بنانے کا مینڈیٹ نہیں، کل عہدوں کی بندر بانٹ ہوئی، اسد قیصر

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔