جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

حکومت سے مطالبہ کرتاہوں سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنائے،اسدقیصر

04 مارچ, 2024 14:13

 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسدقیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سائفر پر سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنائے ،19گریڈ کا افسر ہمار ےسفیر کو بلاکر احکامات دےنامناسب ہے۔

اسدقیصر نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتاہوں سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنائے،محمود اچکزئی کےگھر پر چھاپے کی مذمت کرتاہوں،پہلے سائفر کو جھوٹ کہا پھر اسے بنیاد بناکر سزائیں دی گئیں ،سائفر کو بنیاد بنا کر بانی پی ٹی آئی کو سزائیں دی گئیں۔

اسدقیصر کا کہنا تھا کہ گن پوائنٹ پربانی پی ٹی آئی کو سزا دلوائی جاتی ہے،ہماری پارٹی کا سائفر پرکلیئرمؤقف ہے،پیغام دیتا ہوں ڈراور خوف کا وقت گزچکا ہے۔

واضح رہے اسدقیصر کی تقریر کےدوران سرکاری ٹی وی نے پارلیمنٹ کی نشریات کچھ دیر کے لئے بند کردیں۔

یہ پڑھیں : آپ کو ووٹ گالیاں دینے کیلئے نہیں بلکہ معاشی بحران سے بچانے کے لئے ملے ، بلاول بھٹو

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔