ٓ8فروری کو عوام نے ووٹ دیااور 9 فروری کو تبدیل کیا گیا،علامہ راجا ناصر عباس

اسلام آباد: سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ 8فروری کو عوام نے ووٹ دیااور 9 فروری کو تبدیل کیا گیا،پاکستان کا الیکشن پوری دنیا میں سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔
سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن پاکستان کا آئینی تقاضہ ہے ،آئین میں عوام کو حق دیا گیا وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کرے۔
علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف و شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ، تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینا زیادتی ہے۔
یہ پڑھیں : جڑانوالہ میں مسیحی برادری پر تشدد پر گہرا دکھ ہوا، علامہ راجہ ناصر عباس
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












