خیبرپختونخوا کابینہ میں کئی وزراکے قلمدان کا تعین ہوگیا، حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے

خیبرپختونخوا کی مجوزہ کابینہ میں کئی وزراکے قلمدان کا تعین کرلیا گیا،حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پشاور سے 4 ممبران صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔تیمور جھگڑا، فضل الہٰی ،مینا خان آفریدی،قاسم علی شاہ کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔
مینا خان کو اعلیٰ تعلیم ،فضل الہٰی کو ٹرانسپورٹ، قاسم علی شاہ کو محکمہ صحت دینے کا امکان ہے،مشتاق غنی کو سینئر وزارت یا محکمہ بلدیات کا قلمدان دیا جا سکتا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نوشہرہ سے خلیق الرحمان،میاں عمر کاکابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ مالاکنڈ سے شکیل خان،دیر سے شفیع اللہ اور لیاقت علی کابینہ کا حصہ ہوں گے،سوات سے ڈاکٹر امجد ایک بار پھر کابینہ میں شامل ہوں گے۔
یہ پڑھیں : علی امین گنڈا پور نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھالیا
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












