حکومت کا نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ

اسلام آباد : اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس قرض کے نئے پروگرام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ،وزارت خزانہ نےوزیراعظم کی ہدایات پراقدامات شروع کردیے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سےبات چیت کیلئےفوری رجوع کیاجائے گا ،قرض کانیاپروگرام 6سے8ارب ڈالرزکاہوسکتا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ قرض کانیاپروگرام آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پرملنےکاامکان ہے،آئی ایم ایف کےساتھ مذاکرات کیلئےشیڈول طےکیاجائےگا ،آئی ایم ایف کےنئےپروگرام میں جاناناگزیر ہے۔
ذرائع کے مطابق بڑھتے قرضے اور لیے گئے قرضوں کی ادائیگی بڑا چیلنج ہے، برآمدات میں اضافے، مقامی وسائل پیدا کرنے تک آئی ایم ایف پروگرام میں رہنا ضروری ہے،توازن ادائیگی،ذخائرمستحکم رکھنےکیلئے آئی ایم ایف پروگرام میں جاناہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کو بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے کےمزید سخت فیصلےکرنا ہوں گے ،بیرونی مالیاتی خطرات کامقابلہ کرنےکیلئے مارکیٹ ایکس چینج ریٹ اہم ہے ،معاشی اصلاحات پرپیش رفت اورسخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہوگی ۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق خسارے کاشکار سرکاری اداروں میں اصلاحات درکار ہیں ،ماحولیاتی تبدیلیوں کامقابلہ کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے ،آئی ایم ایف کا موجود قرض پروگرام بھی مکمل کرنا ہوگا ۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کاقلیل المدتی قرض پروگرام اپریل میں ختم ہوگا جب کے آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے جائزہ مذاکرات رواں ماہ ہونےکا امکان ہے۔
یہ پڑھیں : پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












