ایلون مسک نے انسان نما روبوٹس کے بارے میں بڑی پیشگوئی کردی

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے انسان نما روبوٹس کے مستقبل کے بارے میں بڑی پیشگوئی کی ہے۔
ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک ایلون مسک نے چینی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی میں تیزی سے ہونے والی ترقی انسانوں کے کام کرنے کے انداز کو بدل سکتی ہے۔ ایک شخص مستقبل میں ایک ہی وقت میں ہزاروں روبوٹس اور ڈیجیٹل ایجنٹس کو کنٹرول کرنے کے قابل ہوسکتا ہے۔
10 سال میں ایک ارب روبوٹس؟
ایلون مسک نے اندازہ ظاہر کیا کہ اگلے 10 برسوں کے دوران دنیا میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ سکتی ہے۔ روبوٹکس کا استعمال اس کے بعد بھی تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 15 سال بعد دنیا میں انسان نما روبوٹس کی تعداد 10 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔ 20 سال کے عرصے میں یہ تعداد 100 ارب تک جانے کا امکان ہے۔
گھروں میں ذاتی روبوٹس عام ہونے کا امکان
ایلون مسک کے مطابق مستقبل میں ذاتی روبوٹس عام لوگوں کی زندگی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ان کا استعمال صرف صنعتوں میں کام کرنے تک محدود نہیں ہوگا۔ لوگ اپنے گھروں میں بھی ایسے روبوٹس رکھ سکیں گے۔
یہ روبوٹس گھر کے مختلف کاموں میں مدد کرسکتے ہیں۔ خاندان اپنے بچوں اور معمر افراد کی دیکھ بھال میں بھی ان سے معاونت لے سکتے ہیں۔ اس طرح روزمرہ زندگی کے کئی کام خودکار نظام کے ذریعے انجام دینے کی توقع کی جارہی ہے۔
بچوں کی تعلیم میں بھی مدد مل سکتی ہے
ایلون مسک نے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بھی روبوٹس کے استعمال کا امکان ظاہر کیا۔ مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹس بچوں کو پڑھانے اور ان کی ضروریات کے مطابق مدد فراہم کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔
ایسے روبوٹس ہر فرد کی ضرورت کو سمجھ کر مختلف خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم، دیکھ بھال اور گھر کے دیگر کاموں میں انسانوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔
ایک شخص ہزاروں روبوٹس سنبھال سکے گا
ایلون مسک نے مستقبل کے ایک ایسے نظام کا بھی ذکر کیا جس میں ایک شخص بیک وقت ہزاروں روبوٹس اور ڈیجیٹل ایجنٹس کو کنٹرول کرسکے گا۔ اس مقصد کے لیے مرکزی نظام کے ذریعے مختلف مقامات پر موجود مشینوں کو ہدایات دی جاسکیں گی۔
اس ٹیکنالوجی کے عام ہونے سے روبوٹس کا استعمال بڑے پیمانے پر بڑھ سکتا ہے۔ ایک فرد مختلف کاموں کے لیے کئی خودکار مشینوں کو ایک ہی جگہ سے مانیٹر اور کنٹرول کرسکے گا۔
چین کے سفر کا بھی مشورہ
گفتگو کے دوران ایلون مسک نے چین کے سفر کا بھی مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو موقع ملے تو چین ضرور جانا چاہیے۔ اگر وقت کم ہو تو شنگھائی اور بیجنگ کا دورہ ضرور کریں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










