جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پنجاب اور خیبر پختونخواکی نئی کابینائیں آج حلف اٹھائیں گی

06 مارچ, 2024 08:15

 

پنجاب کابینہ کی حلف برداری آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگی جہاں پہلے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں 15 کے قریب وزرا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگ زیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کی وزارت ملنےکا امکان ہے جبکہ عظمیٰ بخاری کووزیراطلاعات پنجاب بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ خواجہ عمران نذیر پرائمری ہیلتھ، بلال یاسین خوراک، مجتبٰی شجاع ایکسائز، خالد ججا محکمہ انہار اور فیصل ایوب ہاؤسنگ اور اسپورٹس کے وزیر ہوں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین کو بھی وزیر بنایا جائے گا۔

خیبر پختونخوا کے نامزد وزرا بھی آج حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب شام ساڑھے 6 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی، جہاں گورنر خیبرپختونخوا نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کیلئے اراکین کے ناموں کی فہرست بھی تیار ہو گئی ہے، فہرست میں 15 سے زیادہ نام شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نئی کابینہ کی فہرست میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان اورعاقب اللہ کے نام شامل ہیں جبکہ فہرست کے تحت ارشد ایوب، تاج محمد ترند اور شکیل خان بھی نئی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

کابینہ ارکان کی فہرست میں فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان کے نام بھی شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ میں کئی وزراکے قلمدان کا تعین ہوگیا، حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔