جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

سپریم کورٹ آ ج ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس پر رائے سنائے گی

06 مارچ, 2024 09:09

بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ آج رائے سنائے گی،عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

ریفرنس میں سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے بیان کو بنیاد بنایا گیا جس میں اعتراف کیا گیا تھا کہ بھٹو کے خلاف مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ پر جنرل ضیاء الحق کی حکومت کی طرف سے دباؤ تھا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ آج ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر 12 سال بعد اپنی رائے سنائے گا۔

جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی 9 رکنی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے 4 مارچ کو صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل کرتے ہوئے رائے محفوظ کی تھی۔

یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے اپریل 2011 میں ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا، جس کے بعد ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اب تک سپریم کورٹ میں کئی سماعتیں ہوچکی ہیں۔

یہ پڑھیں : ذوالفقار علی بھٹو کیس؛ ہمارا اصل فوکس آئینی پہلو کی طرف ہے، چیف جسٹس

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔