جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پاکستان میں ایکس سمیت انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں، امریکا

06 مارچ, 2024 08:58

 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں ، ایکس سمیت انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکام پر بنیادی آزادیوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے، پاکستان میں مسابقتی الیکشن ہوا، کروڑوں لوگوں نے اپنی آواز سنائی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کامزید کہناتھا کہ نئی حکومت بن گئی اور ہم یقیناً اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کی رپورٹس اور نتائج پر چیلنجز سامنے آئےاوران کی مکمل تحقیقات ہوتی دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ پڑھیں : مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ تعیناتی پاکستانی سیاست میں سنگ میل ہے، امریکا

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔