جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا طلبہ کو آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

07 مارچ, 2024 09:39

 

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ہائر ایجوکیشن اسکالر شپ اور آئی پیڈ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پیف اسکالر شپ کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے اسکالر شپ اسکیم کا ازسر نو جائزہ لے کر مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلیٰ نے آئی پیڈ، لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے اسٹوڈنٹ سروے کرانے کی فوری ہدایت کی۔

مریم نواز نے اجلاس میں کہا کہ طلبہ کی ضرورت کا تعین کرکے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کریں گے،شعبہ تعلیم کو بے مقصد نہیں ہونا چاہیے، ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں : کیا مریم نواز پنجاب کی قیادت کیلئے تیار ہیں؟

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔