جمعرات، 24-ستمبر،2026
جمعرات 1448/04/13هـ (24-09-2026م)

امریکی پابندیوں کا اثر، ایرانی ایئرلائنز کی کئی بین الاقوامی پروازیں منسوخ

24 ستمبر, 2026 10:26

امریکہ کی جانب سے ایرانی ایوی ایشن انڈسٹری پر نئی اور سخت پابندیوں کے نفاذ کے بعد ایرانی ایئرلائنز نے اپنی متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکہ کی جانب سے ایران کی معیشت کو مفلوج کرنے کے لیے ہوابازی کی صنعت پر پابندیوں کو مزید سخت کیے جانے کے بعد ایرانی ایئرلائنز کو اپنی بین الاقوامی پروازیں معطل کرنا پڑیں۔

جارجیا اور آذربائیجان نے باضابطہ طور پر تہران کے لیے پروازیں معطل کرنے کی تصدیق کی، جبکہ تہران کے ٹریول ایجنٹس کے مطابق بغداد، مسقط اور قطر جانے والی پروازیں بھی روک دی گئی ہیں، البتہ چین کے لیے کچھ روٹس تاحال فعال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی حکومت اب کونے سے لگی محصور قوت بن چکی ہے، گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، امریکی وزیر خزانہ

ان نئی امریکی پابندیوں کے بعد ترکی، متحدہ عرب امارات اور چین کے لیے ایرانی پروازیں تقریباً ختم ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کا زمینی راستوں کا رخ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ترکی اور آرمینیا کی سرحدوں پر شدید رش دیکھا جا رہا ہے اور ترکی جانے والی بسوں کے ٹکٹ عام قیمتوں سے چار گنا زیادہ داموں پر فروخت ہو رہے ہیں۔

ہوابازی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ممالک کی جانب سے فضائی خدمات کی یہ اجتماعی معطلی ایران کے لیے ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ خطرناک اور دیرپا معاشی بحران کا باعث بنے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔