پشاور ہائیکورٹ : مخصوص نشستوں کی درخواست،اٹارنی جنرل 13 مارچ کو طلب

پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے دائر درخواست پر عدالت نے حکم امتناع میں 13مارچ تک توسیع کردی ہے ۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ بدھ کے دن کیس دوبارہ سنیں گے، اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔
اس سے قبل عدالت نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا تھا ۔
لارجر بنچ میں جسٹس اعجاز انور، جسٹس عتیق شاہ، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر سُنی اتحاد کونسل کی درخواست پر حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے حکم جاری کیا تھا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر مخصوص نشستوں پر اراکین سے جمعرات تک حلف نہ لیں۔
یہ پڑھیں :مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ ،حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












