جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کریمنلز کی شامت آگئی

07 مارچ, 2024 10:56

 

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کی تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں کئی ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

زرائع کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی تعیناتی کے بعد سے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل لیاقت آباد پولیس نے تین ہٹی پل کے نیچے منشیات فروشوں سے پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں 1 ملزم شہریار کو گرفتار کیا۔

دوسری کاروائی میں نارتھ ناظم آباد پولیس کا صائمہ ویو نزڈ ریلوے پھاٹک کے پاس ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے بعد 1 ملزم ہارون زخمی حالت میں اور دوسرا ملزم راحیل بلا ضرب گرفتار ہوا۔

سرسید پولیس کا حدود اجمیر چوک کے پاس اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو شاہزیب اور نامعلوم ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

شریف آباد پولیس کا نزد ریلوے پھاٹک کریم آباد پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس میں 1 ڈاکو منیر احمدزخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

سمن آباد پولیس کا ہیلمٹ گینگ کے نام سے مشہور اسٹریٹ کریمنلز سے پولیس مقابلہ ہوا جسکے بعد 1 ملزم فرحان گرفتار ہوا۔

رضویہ سوسائٹی پولیس نے پولیس مقابلے کے بعد 1 ڈاکو آفتاب کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ اسکا ساتھی ڈاکو افضل عرف شیری بلال ضرب گرفتار ہوا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف تابڑ توڑ کاروائی کرکے ڈاکوؤں کو سخت پیغام دے دیا جس کے بعد سے امید کی جارہی ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کریمنلز کی کاروائی میں کمی آئے گی۔

یہ پڑھیں : کراچی ، ڈکیتوں نے کتاب لکھنے والے ہونہار طالب علم کو قتل کردیا

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔