لاہور: لبلبے کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ،عطیہ کردہ اعضاسے3 افراد کو زندگی مل گئی

لاہور:پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور میں پاکستان کا پہلا لبلبے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا ہے ۔
پی کے ایل آئی میں پاکستان کا پہلا سپلٹ لیور ٹرانسپلانٹ بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے 31 سالہ عزیر نے مرنے کے بعد اپنے اعضاعطیہ کرنے کی وصیت کی تھی،عطیہ کردہ اعضاسے پی کے ایل آئی میں 3افراد کی جان بچائی گئی۔
سپلٹ لیور ٹرانسپلانٹ میں عطیہ کردہ جگر کا ایک حصہ لاہور کے 50 سالہ عتیق الرحمان کو لگایا گیا۔
جب کے سپلٹ لیور ٹرانسپلانٹ میں عطیہ کردہ جگر کا دوسرا حصہ کوہاٹ کے 6 سالہ ہمدان کو لگایا گیا۔
عطیہ کردہ لبلبہ لاہور کے 23 سالہ حسنین کو لگایا گیا۔
یہ پڑھیں : دنیا کا پہلا آر پار دکھانے والا ’ٹرانسپیرنٹ ڈسپلے لیپ ٹاپ‘ نمائش کیلئے پیش
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












