جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

صدارتی الیکشن: ایم کیو ایم کا آصف زرداری کی حمایت کا اعلان

08 مارچ, 2024 09:37

ایم کیوایم پاکستان نے صدر مملکت کے لیے آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ایم کیو ایم کے کنویئر خالدمقبول صدیقی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پہنچیں، بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم سے آصف زرداری کیلئے ووٹ کی درخواست کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں عام آدمی کو جمہوریت کا فائدہ ہو، ہم صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کی حمایت کریں گے۔

بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ مل کر کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ملک کو فائدہ ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے شکر گزار ہیں، جو حکومت بننے جارہی ہے اسکی سب سے زیادہ توجہ کراچی پر ہوگی،وفاقی،صوبائی اوربلدیاتی سطح پر کراچی کی آواز بنیں گے، پچھلی دفعہ ایم کیو ایم نے آصف زرداری کو صدر کیلئے تجویز کیا تھا۔

یہ پڑھیں : اپوزیشن کےخدشات دورکرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ، ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔