جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

سربراہ ایم ڈبلیو ایم راجا ناصر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت

08 مارچ, 2024 11:50

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپر یٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو جیل مینئول کے مطابق ملاقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے سپریٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ سے تحریری رپورٹ بھی طلب کر لی۔

عدالت کی جانب سے سربراہ ایم ڈبلیو ایم کو پیر کے روز ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اپنی وکیل ایمان مزاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

یہ پڑھیں : ٓ8فروری کو عوام نے ووٹ دیااور 9 فروری کو تبدیل کیا گیا،علامہ راجا ناصر عباس

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔