آزاد کشمیر ، بارش متاثرین کیلئے وزیراعظم نے امداد کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے ہم اٹھ کھڑے ہوں اور بڑے فیصلے کریں، ٹیکس چوری کا مافیا ہے جو پاکستان کو نقصان پہنچارہا ہے،اشرافیہ کے خلاف بڑے فیصلے کرنے سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے دورہ آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں، قدرتی آفات انسانی بس سے باہر ہیں یہ اللہ کا نظام ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سر جھکانے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، مصیبت کی گھڑی میں آزاد کشمیر، پاکستان کی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے، قدرتی آفات سے آزاد جموں و کشمیر کے 8افراد شہید ہوئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بارشوں اور برف باری کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوئے،جاں بحق افراد کے لواحقین کو20لاکھ روپے امداد دیں گے،زخمی افراد کو 5لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ تباہ شدہ مکانات کی تعمیر کے لیے 7لاکھ روپے دیے جائیں گے،جن کے گھر جزوی تباہ ہوئے انہیں ساڑھے 3لاکھ روپے امداد دی جائے گی،رقم کی تقسیم شفاف انداز میں کی جائے گی،این ڈی ایم اے کی مدد سے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا،متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ محصولات کا ہدف 12کھرب روپے ہے، نفرت کے بجائے محبت کے پھول نچھاور کرنا ہوں گے، ذاتیات اور پسند نا پسند کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام جلد حاصل کرے گا۔
یہ پڑھیں :امریکا کا شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مودی کی مبارکباد کا خیرمقدم
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












