میرے مخالفین نے میری ٹریننگ کردی: مریم نواز

لاہور :وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہےکہ ہراساں کرنے والوں کیلئے خاتون آسان ٹارگٹ ہوتی ہیں، ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی ہوں، جلسوں میں آوازیں سنیں، اچھا ہے میرے مخالفین نے میری ٹریننگ کردی ہے، ہمارے نظام میں بہت سی خرابیاں ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواتین کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صرف آج کا دن نہیں بلکہ ہر دن خواتین کا دن ہوتا ہےپنجاب نے ایک خاتون کو وزیر اعلیٰ منتخب کرکے مثال قائم کی، دعا ہے میرے بعد بھی پنجاب میں خاتون وزیر اعلیٰ آئے، چاہتی ہوں دوسرے صوبوں میں بھی خواتین وزرائے اعلیٰ ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر کام کرتے دیکھ کر بہت فخر ہوتا ہے، ہمارا ایک ویمن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ ہے،پہلی تقریر میں کہا تھا خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی تو وہ بھی ریڈ لائن ہے،جو رپورٹ میرے پاس آتی ہے اس میں ریپ کیسز روز دیکھنے کو ملتے ہیں، پولیس ملزما ن کو پکڑ لیتی ہے، عدالتوں سے رہائی مل جاتی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرگودھا میں 12سالہ گھریلو ملازمہ تشدد سے ہلاک ہوئی، آئی جی پنجاب نے 72گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہراساں کرنے والوں کیلئے خاتون آسان ٹارگٹ ہوتی ہیں، ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی ہوں، جلسوں میں آوازیں سنیں، اچھا ہے میرے مخالفین نے میری ٹریننگ کردی ہے، ہمارے نظام میں بہت سی خرابیاں ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ 10روز میں بہت سے مسائل دیکھے، خواتین کو اپنے کاروبار کے لیے قرضے دیں گے، خواتین کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کریں گے، انٹرن شپ پروگرام میں خواتین کو معاوضہ بھی دیا جائے گا۔
یہ پڑھیں : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا طلبہ کو آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












