جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

وزارت آئی ٹی کی جعلی ویب سائٹ کے ذریعے ہیکنگ کا انکشاف

08 مارچ, 2024 15:18

 

وزارت آئی ٹی کی جعلی ویب سائٹ کے ذریعے ہیکنگ کا انکشاف ہوا ہے ۔

حکومت پاکستان نے سائبر سیکیورٹی ایڈوائرزری جاری کرتے ہوئے عوام، سرکاری ملازمین و افسران کو جعلی ویب سائٹ سے دور رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ جعلی ویب سائیٹ کے ذریعے عوام کی معلومات چوری کی جارہی ہیں،جعلی ویب سائیٹ کے ذریعے ہیکنگ میں بھارتی گروپ ملوث ہے۔

سرکاری محکموں کے شعبہ آئی ٹی کو ویب سائیٹ کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےمحکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : امریکہ، جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ہزاروں آئی ٹی ورکرز پر پابندیاں عائد کردیں

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔