پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کی ڈاکٹر اسامہ کیخلاف ہراسانی کی شکایت، جوڈیشل کمیشن نے معاملہ این سی سی آئی کو بھیج دیا

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ نے جوڈیشل کمیشن کو درخواست جمع کرائی ہے، جس میں ڈاکٹر اسامہ کی جانب سے نجی گفتگو کے ایڈٹ شدہ حصے لیک کرنے اور منفی مہم چلانے کی شکایت کی گئی ہے۔
کراچی میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ نے جوڈیشل کمیشن کو باضابطہ طور پر ہراسانی اور منفی مہم کی شکایت جمع کرا دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ نے ان کی نجی گفتگو کے ایڈٹ شدہ حصے لیک کر کے ان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے اور اس گفتگو کے بعض حصے مخصوص میڈیا چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
پولیس سرجن کے مطابق اس طرح نجی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے سے اصل معاملے سے توجہ ہٹنے کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاڑکانہ میں کار پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق
انہوں نے کمیشن سے اجازت ملنے پر ڈاکٹر اسامہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا مکمل اور اصل ریکارڈ پیش کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔
اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیس سرجن اور ڈاکٹر اسامہ شیخ کے درمیان ہونے والے پیغامات کی گہرائی سے تحقیقات کریں۔
اس کے علاوہ ایجنسی کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ان پیغامات کی فرانزک جانچ کرنے اور انہیں لیک کرنے والے اصل ذمہ دار کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









