لاڑکانہ میں کار پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق

لاڑکانہ کے علاقے لاہوری محلہ میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لاڑکانہ شہر کے سول لائن تھانے کی حدود میں واقع لاہوری محلہ میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کار سوار 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی معاشی صورتحال میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
جاں بحق ہونے والوں میں الہورايو، منصور علی، علی شیر اور کار ڈرائیور غلام محب منگنیجو شامل ہیں۔ مقتولین کے ورثاء کے مطابق یہ واقعہ پرانے زمینی تنازع اور دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ ورثاء نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔
واقعے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









